Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, सितम्बर 26, 2018 | समय 20:56 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

شمال مشرقی ریاستوں سے عازمین حج کی پہلی پرواز آج

By HindusthanSamachar | Publish Date: Jul 14 2018 12:11PM
شمال مشرقی ریاستوں سے عازمین حج کی پہلی پرواز آج
گوہاٹی، 14جولائی(ہ س)۔ ملک کی شمال مشرقی ریاستوں سے عازمین حج کا پہلا جتھاآج ہفتہ کے روزگوہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگا۔ گوہاٹی واقع حج کمیٹی کے دفتر سے موصولہ معلومات کے مطابق شمال مشرق کے عازمین حج کو لےکر پہلا ہوائی جہازآج گوہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بردلے بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے روانہ ہوگا۔ اس میں 500عازمین حج سوار ہوںگے ۔ واضح ہو کہ اس بارشمال مشرقی ریاستوں سے حج کرنے کے لئے 3400لو گ سفر حجاز پرروانہ ہوںگے۔ مانا جا رہا ہے کہ آسام حکومت نے عازمین حج کی سہولیات کے لئے اس بارکافی سہولیات مہیا کرائی ہیں۔آسام سے عازمین حج کے لئے دو معالج فراہم کئے گئے ہیں جو شمال مشرقی ریاستوں کے عازمین حج کی صحت کا خیال رکھیں گے۔ ہندوستھان سماچار/محمد شہزاد
image