Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, जुलाई 19, 2018 | समय 11:39 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

امرناتھ یاتریوں کو 14واں جتھا جموں سے روانہ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Jul 14 2018 12:12PM
امرناتھ یاتریوں کو 14واں جتھا جموں سے روانہ
جموں، 14جولائی (ہ س)۔ امرناتھ یاترا کے لئے ہفتہ کی صبح عقیدت مندوں کا 14واں جتھا بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت سیکورٹی بندوبست کے درمیان بالٹال اور پہلگام کے لئے روانہ ہوا۔ ہفتہ کے رو ز روانہ ہونے والے جتھے میں 3048عقیدت مند شامل ہیں۔ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑی سلسلہ پر واقع امرناتھ گفا کے درشن کے لئے روانہ ہونے والے اس جتھے میں 112چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل تھیں۔ یہ لوگ صبح کے تین بجے امرناتھ غار کے لئے روانہ ہوئے۔ واضح ہو کہ 60روز تک چلنے والی امرناتھ یاترا 26اگست یعنی رکشا بندھن کے تہوارتک چلے گی۔ دشوارگزار راستوں کے باوجود ہر سال لاکھوں لوگ امرناتھ گفا کی یاترا کرتے ہیں اور بابا برفانی کے درشن کرتے ہیں۔ ہندوستھان سماچار/محمد شہزاد
image