Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, जुलाई 19, 2018 | समय 11:33 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

صدرجمہوریہ ہند اور وزیر اعظم کی جگناتھ یاترا کی مبارکباد

By HindusthanSamachar | Publish Date: Jul 14 2018 12:13PM
صدرجمہوریہ ہند اور وزیر اعظم کی جگناتھ یاترا کی مبارکباد
نئی دہلی، 14جولائی(ہ س)۔ اوڈیشہ کے پوری میں ہونے والی بھگوان جگناتھ رتھ یاترا کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوںنے ٹویٹ کر اس کی مبارکبا دی۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ رتھ یاترا اتسوکی شروعات ہونے پر ملک کے عوام کو مبارکباد۔ بھگوان جگناتھ کے آشیر واد سے ہر کسی کی زندگی امن ، خوشحالی اور سکون سے بھرپور رہے۔ بھگوان جگناتھ کی رتھ یاتراکے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ملک کے عوام کو اپنی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر کہا کہ بھگوان جگناتھ کے آشیر واد سے ہمارا ملک ترقی کی نئی بلندیوں سے ہمکنا ر ہو۔ ہر ہندوستانی خوش اور پرسکون رہے۔ ہندوستھان سماچار/محمد شہزاد
image