Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, नवम्बर 19, 2018 | समय 06:54 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ہند نژاد امریکی تاجر کو سات سال کی قید

By HindusthanSamachar | Publish Date: Jul 14 2018 12:14PM
ہند نژاد امریکی تاجر کو سات سال کی قید
نیویارک، 14جولائی (ہ س)۔ نارتھ کیرولینا کے ہند نژاد امریکی تاجر سنجے ترپاٹھی کو ایک خاتون کے ساتھ مبینہ بد سلوکی اور مارپیٹ کے الزام میں سات سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق سپریم کورٹ کے حال ہی میں دیئے گئے فیصلہ کے مطابق 48سالہ سنجے ترپاٹھی کے خلاف سات سال کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔ اس پر سنجے نے عدالت سے معافی تلافی کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ سنجے پر الزام ہے کہ اس نے ٹائمس اسکوائر کے قریب ایک ہوٹل میں 15جون 2016کوناروے کی ایک خاتون کے ساتھ زور زبردستی کی، بدسلوکی اورمارپیٹ کے دوران اسے لہولہان کر دیا ۔ خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار/محمد شہزاد
image